اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کی اسلامک ورلڈ سائنس یونیورسٹی (ISC) اور پاکستان کی لاہور میڈیکل سائنس یونیورسٹی (UHS) نے تعلیمی، سائنسی اور مقالات کی نشر کے شعبوں میں باہمی تعاون کے لئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے.
معاہدوں پر دستخط كرنے كي تقريب پاكستاني شہر لاہور ميں منعقد ہوئي جس ميں ايران كي اسلامك ورلڈ سائنس يونيورسٹي كے نائب چانسلر ڈاكٹر 'محمدجواد دہقاني'، لاہور ميڈيكل يونيورسٹي كے سربراہ ڈاكٹر 'محمد اسلم' اور لاہور ميں تعينات ايراني قونصلر جنرل 'محمدحسين بني اسدي' موجود تھے.
طے پاني والي دستاويزات كے مطابق، ايران اور پاكستان كي مذكورہ يونيورسٹيوں كے درميان سائنسي مقالات كي مشتركہ اشاعت، تعليمي اور سائنسي وركشابوں كے انعقاد اور ايك دوسرے كي كاركردگيوں كا جائزہ لينے كے مقصد دوطرفہ تعاون كو بڑھايا جائے گا.
اس كے علاوہ لاہور كي ميڈيكل سائنس يونيوسٹي، پاكستان كي مختلف يونيورسٹيوں اور ايران كي اسلامك ورلڈ سائنس يونيورسٹي كے درميان باہمي تعلقات كے قيام كے لئے سازگار ماحول فراہم كرے گي.
اور مزيد برآں، دونوں يونيورسٹياں مشتركہ كانفرنسوں اور نشستوں كا انعقاد كريں گي اور اساتيد وفود كے تبادلوں ميں بھي تعاون كو فروغ ديا جائے گا.
تفصيلات كے مطابق، ايراني يونيورسٹي وفد كے اراكين نے لاہور ميں مختلف يونيورسٹيوں اور اعلي تعليمي اور ميڈيكل سائنسز كے مراكز كا بھي دورہ كيا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲